مشغولیت کے مواقع
عجائب گھر/ثقافتی مرکز کس طرح بنایا گیا ہے یہ بات عجائب گھر/ثقافتی مرکز کی مستقبل کی ثقافت میں ایک کردار ادا کرتی ہے۔ اس مشغولیت کے عمل کو مختلف کمیونٹیز اور گروہ ایسے طریقوں سے ڈیزائن کریں گے، شکل دیں گے اور بہتر بنائیں گے، جو ان کمیونٹیز اور گروہوں کے لیے بامعنی ہوں۔ اس عمل کو جامع، شفاف اور کثیر جہتی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ہم BC میوزیمز ایسوسی ایشن (BCMA) کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں تاکہ باہمی تعاون کے ساتھ مشغولیت کے مواقعوں کا انتظام اور ان کی فراہمی کریں۔ BCMA، BC عجائب گھر کمیونٹی کی حمایت، بااختیار بنانے اور وکالت کے ذریعے رہنمائی کرتا ہے۔ BCMA کا رہنما اصول یہ ہے کہ عجائب گھروں کی تبدیلی کی طاقت کس طرح ان کے طریق کار اور اس پروجیکٹ کے لیے دریافت کے عمل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرتی ہے۔
یہ مشغولیت کیوریٹریل (تحفظاتی) مواد پر مرکوز نہیں ہو گی (عجائب گھر /ثقافتی مرکز میں کن چیز وں کی نمائش کی جائے گی اور کن کی نہیں )۔ وہ مرحلہ بہت بعد میں آئے گا اور اس کا تعین بھی کمیونٹیز کریں گے۔ یہ مشغولیت جس چیز پر توجہ مرکوز رکھے گی وہ نئے عجائب گھر/ثقافتی مرکز کے تصور (وژن) کا تعین کرنا ہے۔
- اس کا مقصد (مقاصد) کیا ہونا چاہیے؟
- ایک عجائب گھر اور ارکائیو (محفوظ شدہ ریکارڈ)؟ کمیونٹی کے اجتماع کی جگہ؟ ایک تفاعلی (انٹرایکٹو) جگہ یا کچھ اور؟
- ہم عجائب گھر /ثقافتی مرکز کو کیا کہہ سکتے ہیں؟
- اسے کہاں واقع ہونا چاہیے؟
ذیل میں دیے گئے مشغولیت کے مواقعوں کے ذریعے اپنے خیالات کا اشتراک کریں:
- ہمارا آن لائن سروے مکمل کریں
- کمیونٹی کی زیرقیادت بات چیت کی سہولت فراہم کریں (دستیاب فنڈنگ سپورٹ کے ساتھ)
- آن لائن ویڈیو یا تحریری تاثرات کا جمع کروائیں۔
اس عمل کو وزارت سیاحت، فنون، ثقافت اور کھیل کی سرپرستی حاصل ہے۔ مشغولیت کے عمل کو اس وزارتی ایڈوائزری (صلاح کاری) کی رہنمائی اور حکمت عملی کی معلومات کے ساتھ تشکیل دیا جائے گا، جس میں SFU کے سینٹر فار ڈائیلاگ میں مشغولیت کے ماہرین کے ساتھ ساتھ ان مختلف کمیونٹیز کے ممبران شامل ہیں جن کا اس بات چیت سے مفاد وابستہ ہے۔