یہ مشغولیت کس چیز کے بارے میں ہے؟
صوبہ، B.C. میں ایک نئے عجائب گھر (یا ثقافتی مرکز) کے تصور (وژن) کی آگاہی حاصل کرنے کے لیے ایک مشغولیت کا آغاز کرے گا۔ یہ عجائب گھر/ثقافتی مرکز ، متنوع جنوبی ایشیائی ورثے کے کینیڈینز کی تاریخ، ثقافتوں اور برٹش کولمبیا کے لیے ان کی خدمات کو اجاگر کرے گا۔
متعینہ وقت: اکتوبر 2023 سے موسم گرما 2024
Home (ur)
تصور (وژن)
مشغولیت کے اس عمل کو کمیونٹیز کے ساتھ مل کر اور ان کے مابین مشترکہ طور پر ڈیزائن کیا جائے گا تاکہ یہ اس بات کی عکاسی کرے کہ آپ کس طرح مشغول ہونا چاہتے ہیں۔ اس نئے عجائب گھر کے لیے مشترکہ تصور (وژن) پر ہم مل کر جن طریقوں سے کام کریں گے، وہ طریقے اس کی میراث کا حصہ بن جائیں گے۔
مشغولیت کے عمل میں مساوات، شمولیت، دسترس، نسل پرستی- مخالف، اور ذات پرستی- مخالف اصولوں کو شامل کیا جائے گا ۔ یہ شرکت کرنے کے متعدد اور مختلف مواقع فراہم کرے گا، جہاں پر صوبے بھر سے کمیونٹیز اور گروہ، عجائب گھر کے لیے اپنے تصور (وژن)، بشمول اس کے محل وقوع، نام اور مشن پر بات کرنے کیلئے اکٹھے ہو سکیں گے.
مشغولیت میں حصہ لینے اور اس میں شامل ہونے کے لیے، یہاں کلک کریں.
زبان: الفاظ اور ناموں کی کمی
اس مشغولیت کا کوئی بھی پہلو سادہ نہیں ہے، اور اس نئے عجائب گھر کی تخلیق کا کوئی بھی پہلو سادہ نہیں ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حقیقی تعاون کے جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کے خیالات کا اشتراک اور ان پر استوار ہونا بہت اہم ہے. نئے عجائب گھر کا نام- اور ہم اس مشغولیت کے عمل کے دوران اس کا کیسے حوالہ دیتے ہیں- ایک مفید مثال ہے۔
عارضی طور پر استعمال ہونے والا نام “South Asian Canadian Museum” کا مقصد اس وقت تک عارضی تختی (placeholder) ہونا تھا جب تک اس مشغولیت کی بنیاد پر کسی نام کا فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ اصطلاحات “جنوبی ایشیائی” یا “جنوبی ایشیائی کینیڈین” کسی بھی وسیع زمرے کی خوبیوں اور خامیوں کا اشتراک کرتی ہیں: یہ زمرے اتنا ہی ظاہر کرتے ہیں جتنا وہ مبہم ہیں۔ “جنوبی ایشیائی” ایک متحد اصطلاح ہو سکتی ہے اور یہ تقسیم کرنے والی اصطلاح ہو سکتی ہے۔ وزارتی ایڈوائزری (صلاح کاری) اور کمیونٹیز کے ساتھ ابتدائی مشغولیت کے ذریعے یہ واضح ہو گیا کہ بطور پلیس ہولڈر، عارضی طور پر استعمال ہونے والا نام “South Asian Canadian Museum”، متنوع افراد اور تجربات کی درست عکاسی نہیں کرتا ہے ، جس کو سراہنا اس اقدام کا مقصد ہے ۔ اس لیے ، اس اقدام کے پلیس ہولڈر کو “Canadians of South Asian heritages in BC Museum (or cultural centre)” میں اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، جب تک کہ کسی سرکاری نام کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔
ک نئے عجائب گھر/ثقافتی مرکز جیسے ادارے کو نام دینا اس عجائب گھر/ثقافتی مرکز کے مقصد کے بارے میں گہرائی سے سوچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ جانتے ہوئے کہ کوئی بھی نام کامل یا سب کی ترجیح نہیں ہوگا، اس نئے عجائب گھر/ثقافتی مرکز کو کیا نام دیا جائے؟ نئے عجائب گھر/ثقافتی مرکز کے نام کو کون سے “کام” کے اظہار کی ضرورت ہے؟ محل وقوع، تصور (وژن) اور عجائب گھر/ثقافتی مرکز کے مقصد سمیت- یہ اس قسم کے سوالات ہیں جو ہمارے خیال میں اس مشغولیت کے عمل کے دوران بات چیت کو متحرک کرینگے۔
مزید برآں، اس جگہ کے تصور (وژن) اور مقصد پر بحث کرتے وقت عجائب گھر/ثقافتی مرکز کی تعریف کا سوال سامنے آتا ہے۔ چونکہ افراد اور کمیونٹیز اپنی ثقافت، زبانوں اور ورثے کا اشتراک کرتے ہیں، یہ تصور (وژن) روایتی عجائب گھر کے ماڈل کے علاوہ کسی اور چیز کے طور پر ابھر سکتا ہے۔
تعریفیں:
South Asian Canadian – پچھلے 20 سالوں میں یہ اصطلاح ماہرین تعلیم اور دیگر نے وسیع پیمانے پر استعمال کی ہے۔ اسٹیٹسٹکس کینیڈا جنوبی ایشیائی کینیڈینز کو ایشیائی کینیڈینز کے ذیلی گروپ کے طور پر بیان کرتا ہے، جو کہ مختلف نسلی، مذہبی اور لسانی گروہوں پر مشتمل ہے جن کے آباؤ اجداد، امیگریشن کی تاریخ اور ذاتی تجربات میں بنگلہ دیشی، بنگالی، مشرقی ہندوستانی، گوان، گجراتی، ہندو، اسماعیلی، کشمیری، نیپالی، پاکستانی، پنجابی، سکھ، سنہالی، جنوبی ایشیائی، سری لنکا اور تامل نسب کے لوگ شامل ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ جنوبی ایشیائی باشندے کینیڈا یا دنیا کے دیگر حصوں میں پیدا ہوئے ہوں لیکن، ان کا ورثہ برصغیر پاک و ہند سے وابستہ ہے۔
ڈاسپورا – اس سے مراد لوگوں کا ان کے اصل وطن سے منتشر ہونا یا پھیلنا
کمیونٹی کی زیرقیادت – جب ہم اس اصطلاح کو استعمال کرتے ہیں، تو ہم ان کمیونٹیز کا حوالہ دے رہے ہوتے ہیں جو اپنے دائرے کار کے اندر، ان طریقوں سے جو ان کے لیے کام کرتے ہیں، اپنے نقطہ نظر، تجربات، اور تصور (وژن) سے مخصوص پروجیکٹ کے پہلوؤں پر بات چیت کرنے کے لیے باہمی مشغولیت کرتے ہیں۔
کیا چیز مشترک ہے اور کیا منفرد ہے، اس میں توازن قائم کرنا
ہم ایک وسیع اور متنوع نقطہ نظر سے آراء حاصل کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ محتاط انداز میں توازن قائم کیا جا سکے کہ مخصوص کمیونٹیز کے مابین اور ان کے اندر، کیا چیز مشترک ہے اور کیا منفرد اور امتیازی ہے.
ہم اس عمل کو ڈیزائن کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ الفاظ، مقامات، تصاویر، تقریبات کے لیے کیلنڈر، زبانیں، اور اس عمل کے دیگر عناصر پر بہت احتیاط اور احترام کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ان پر اور دیگر معاملات پر کمیونٹیز کی رہنمائی بہت اہم ہوگی۔
اپ ڈیٹس کیلئے سائن اپ کریں
کرکے ای میل اپ ڈیٹس کیلئے سائن اپ کرسکتے ہیں۔میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ ذیل میں اپنا ای میل پتہ فراہماگر آپ اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے