اکثر پوچھے جانے والے سوالات
اس مشاورت کا مقصد کیا ہے؟
صوبہ بھر میں ہونے والی مشغولیت ان لوگوں، کمیونٹیز اور گروہوں کو اکٹھا کرے گی جن کا اس بات چیت سے مفاد وابستہ ہے یا منفرد نقطہ نظر ہے۔ یہ عمل برٹش کولمبیا کی کمیونٹی تنظیموں، رہنماؤں (نوجوانوں سے لے کر بزرگوں تک)، فنکاروں، اسکالرز، اور جنوبی ایشیائی ورثے کے رہائشیوں سے سے فعال طور پر تاثرات اور مشغولیت حاصل کرے گا۔ یہ خیالات اور تعاون عجائب گھر/ثقافتی مرکز کے تصور (وژن) کو تشکیل دیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مشغولیت کا عمل، اس میں حصہ لینے والی کمیونٹیز کو متعلقہ اور بامعنی محسوس ہو۔
اس مشاورت کا نتیجہ کیا ہوگا ؟
اس مرحلے کا مرکز عجائب گھر/ثقافتی مرکز کے مجموعی تصور (وژن) پر ہے، بشمول اس کا نام اور محل وقوع ۔ اس ابتدائی مرحلے کے دوران جنوبی ایشیائی کینیڈین ثقافتی ورثے کے متنوع افراد اور کمیونٹیز کے ذریعے جو تصور (وژن) تشکیل دیا جائے گا، وہ تصور (وژن) اہم موضوعاتی اور کیوریٹریل (تحفظاتی) تفصیلات کے بارے میں منصوبہ بندی کے بعد کے مراحل کو معلومات فراہم کرے گا۔ موضوعی اور کیوریٹریل (تحفظاتی) کام اس مرحلے کا مرکز نہیں ہوگا۔
کیا اب تک کوئی مشغولیت ہوئی ہے؟
اس منصوبے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اس بارے میں ابتدائی رائے حاصل کرنے کے لیے کہ کمیونٹیز کو کس طرح شامل کیا جائے، 13 اپریل 2023 کو سیاحت، فن، ثقافت اور کھیل کی وزیر عزت مآب لانا پوپہم (Lana Popham) نے 120 سے زیادہ کمیونٹی کے رہنمائوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اجتماع کی میزبانی۔ اس کام کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارتی ایڈوائزری نے دستیاب مشغولیت کے موجودہ مواقعوں کی آگاہی دینے میں مدد کی ہے
وزارتی ایڈوائزری (صلاح کاری) کا کیا کردار ہے؟
ایڈوائزری (صلاح کاری)، کمیونٹیز اور حکمت عملی کے صلاح کاروں کے ساتھ مشغولیت کے عمل کے لیے رابطہ کاری کا اہم کردار ادا کرتی ہے جو ان لوگوں، کمیونٹیز اور گروہوں کو اکٹھا کرتی ہے جن کے اس بات چیت سے مفادات وابستہ ہیں۔ مشغولیت کی منصوبہ بندی کے دوران، ایڈوائزری نے صوبہ بھر میں کمیونٹی کی زیر قیادت مشغولیت کے عمل کے ڈیزائن کے بارے میں آگاہ کیا اور سفارشات پیش کیں، جو ایک نئے عجائب گھر/ثقافتی مرکز کے لیے ایسے تصور (وژن) کو تشکیل دے گا جو صوبے میں رہنے والے جنوبی ایشیائی ورثے کے لوگوں کی اعانتوں اور ثقافتوں پر مرکوز ہو گا۔ عوامی مشغولیت کے دوسرے مرحلے کے دوران، وزارتی ایڈوائزری کا کردار، مشغولیت کے عمل کے نفاذ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے، مشغولیت کی کلیدی سرگرمیوں میں حصہ لینے، اور ‘ہم نے جو سنا’ رپورٹ (رپورٹوں) کا جائزہ لینے کی طرف منتقل ہو جائے گا۔
سینٹر فار ڈائیلاگ کا کیا کردار ہے؟
مرحلہ 1 میں، دا سینٹر فار ڈائیلاگ (The Centre for Dialogue) کا کردار صوبے کو حکمت عملی کا مشورہ فراہم کرنا تھا تاکہ مشغولیت کو مساوات، شمولیت، رسائی، نسل پرستی- مخالف، اور ذات پرستی- مخالف اصولوں کی بنیاد پر ڈیزائن کیا جائے۔ مشغولیت کے مواقعوں کے ڈیزائن میں بات چیت کے طریقہ کار کے حوالہ سے کمیونٹی کی خواہشات کی عکاسی کرنے کے لیے اس سینٹر نے ایڈوائزری کے ساتھ مل کر کام کیا۔ عوامی مشغولیت کے ماہرین کے طور پر اس سینٹر کا کردار عجائب گھر /ثقافتی مرکز کے لیے تصور (وژن) کی تشکیل کرنا نہیں ہے؛ یہ کردار تو کمیونٹیز ہے۔ دا سنٹر فار ڈائیلاگ، مرحلہ 2 میں ضرورت کے مطابق مشغولیت کے ماہر مشاورتی حیثیت میں کام جاری رکھے گا۔
BC میوزیمز ایسوسی ایشن کا کیا کردار ہے؟
BCMA مشغولیت کے مواقعوں اور گرانٹ ایڈمنسٹریشن کے نظم و نسق اور سہولت فراہم کرنے کے لیے وزارت سیاحت، فنون، ثقافت اور کھیل کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔ عجائب گھر کے شعبے اور مشغولیت کی فراہمی کے ماہرین کی حیثیت سے ان کے وسائل، نقطہ نظر اور شراکت، ایک وسیع اور مشاورتی مشغولیت کے عمل کی حمایت کریں گے۔ BCMA کے پاس دونوں، وزارت سیاحت، فن، ثقافت اور کھیل اور دیگر تنظیموں کے ساتھ شراکت داری میں اور اس کے ساتھ ساتھ آزادانہ طور پر، مشغولیت کے مواقع فراہم کرنے کا کئی سالوں کا تجربہ ہے۔
عجائب گھر/ثقافتی مرکز کا نام کیا ہوگا؟
مشغولیت کے دوران، افراد اور کمیونٹیز اس عجائب گھر /ثقافتی مرکز کے نام، محل وقوع اور تصور (وژن) کے بارے میں اپنی آرء پیش کر سکیں گی۔ عارضی طور پر استعمال ہونے والا نام ” Canadians of South Asian heritages in B.C. Museum/Cultural Centre ” اس وقت تک ایک عارضی تختی (placeholder) ہے، جب تک کہ کمیونٹی کے ساتھ مشغولیت کے دوران کسی نام کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔
میں کیسے شامل ہو سکتا/سکتی ہوں؟
ہم کمیونٹی کی شمولیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس مشغولیت کے دوران ان کی آراء، علم، تجربات، نقطہ نظر اور تعاون کو فعال طور پر حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ ہم کمیونٹی تنظیموں، ثقافتی ماہرین، اور مقامی باشندوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ عجائب گھر /ثقافتی مرکز کے تصور (وژن) کو تشکیل دینے کے لیے اپنا علم اور مہارت مہیا کریں۔
اس عمل میں شامل ہونے اور اپنے آراء کا اشتراک کرنے کے بہت سے طریقے ہیں:
- اپنے دوستوں اور اپنے حلقہ احباب کو مشغولیت میں شامل ہونے کی ترغیب دیں؛
- کمیونٹی کی سطح پر بات چیت کا خود انعقاد کریں؛
- سروے میں حصہ لیں؛
- ہمیں بتائیں اگر ہم اس عمل کو کسی بھی طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔
میری تجاویز کیسے استعمال کی جائینگی؟
مشغولیت کی سرگرمیوں کے غیر منسوب نوٹس کو مرتب کیا جائے گا اور ان کا تجزیہ کیا جائے گا تاکہ ‘ہم نے جو سنا’ رپورٹ مرتب کرنے کے لیے موضوعات کی نشاندہی کی جائے۔ شفافیت، جوابدہی، اور رازداری اور ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے صوبائی حکومت کے وعدوں کے مطابق، رپورٹ عوامی طور پر دستیاب ہوگی۔ ‘ہم نے جو سنا’ رپورٹ سے حاصل ہونے والی کلیدی معلومات، عجائب گھر/ثقافتی مرکز میں جنوبی ایشیائی ثقافتی ورثے کے کینیڈینز کے قیام کے لیے وزارت کے اگلے اقدامات کے لیے آگاہی دیں گی۔
مشغولیت کب ہو گی؟
عوامی مشغولیت اپریل 2، 2024 کے اوائل میں شروع ہو گی۔
سوالات پوچھنے کے لیے میں کس سے رابطہ کروں؟
برائے مہربانی پر رابطہ کریں CSAHMuseumEngagement@gov.bc.ca