وزارتی مشغولیت کی ایڈوائزری (صلاح کاری) – حوالہ کی شرائط
پس منظر
برٹش کولمبیا کی حکومت، B.C. میں ایک نئے عجائب گھر /ثقافتی مرکز کے تصور (وژن) کی آگہی کے لیے مشغولیت کا عمل شروع کرے گی۔ یہ عجائب گھر/ثقافتی مرکز ، متنوع جنوبی ایشیائی ورثے سے تعلق رکھنے والے کینیڈینز کی تاریخ، ثقافتوں اور برٹش کولمبیا کے لیے ان کی اعانتوں کو اجاگر کرے گا۔
جنوبی ایشیائی ثقافتی ورثے کے کینیڈینز کی B.C. میں اعانتوں اور ثقافت کو تسلیم کرنے کے لیے، حکومت نے 2020 کے صوبائی انتخابات کے دوران عجائب گھر کے قیام کا عوامی طور پر عزم کیا تھا اور وزیر سیاحت، فنون، ثقافت اور کھیل (TACS) کو 2020 اور 2022 میں دیے گئے مینڈیٹ خطوط میں اس عزم کا اعادہ کیا:
TACS کو پارلیمانی سیکرٹری برائے انسداد نسل پرستی اقدامات کے تعاون کے ساتھ، ابھرتے ہوئے عجائب گھر پروگراموں اور تجاویز، بشمول جنوبی ایشیائی کینیڈین عجائب گھر ، کی ترویج کے لیے متاثرہ برادریوں کے ساتھ مشاورت سے کام کرے گا۔ (2022 TACS وزیر کے مینڈیٹ خط سے اقتباس)
مقصد
اس کام کے پہلے مرحلے میں، وزارتی ایڈوائزری (صلاح کاری) صوبہ بھر میں کمیونٹی کی زیر قیادت مشغولیت کے عمل کے ڈیزائن کے حوالہ سے معلومات فراہم کرے گی اور سفارشات دے گی، جو B.C. میں ایک نئے عجائب گھر/ثقافتی مرکز کے لیے ایسے تصور (وژن) کو تشکیل دے گا جو صوبے میں رہنے والے جنوبی ایشیائی ورثے کے لوگوں کی اعانتوں اور ثقافتوں پر مرکوز ہو گا۔ دوسرے مرحلے میں وزارتی ایڈوائزری کا کردار، مشغولیت کے عمل کے نفاذ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے، مشغولیت کی کلیدی سرگرمیوں میں حصہ لینے، اور ‘ہم نے جو سنا’ رپورٹ (رپورٹوں) کا جائزہ لینے کی طرف منتقل ہو جائے گا۔
وزارتی ایڈوائزری، کمیونٹیز اور حکمت عملی کے صلاح کاروں کے ساتھ مشغولیت کے عمل کے لیے رابطہ کاری کا اہم کردار ادا کرتی ہے جو ان لوگوں، کمیونٹیز اور گروہوں کو، جن کے مشاورت کے اس عمل سے مفادات وابستہ ہیں؛ اس طرح اکٹھا کرتی ہے جس میں مساوات، شمولیت، رسائی، نسل پرستی- مخالف، اور ذات پرستی- مخالف اصولوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کی بنیاد پر اکٹھا کرتی ہے۔
مشغولیت کے عمل کو اس طرح سے ڈیزائن کیا جائے گا کہ عجائب گھر کے لیے حتمی تصور (وژن)، B.C. بھر سے دلچسپی رکھنے والے اور متاثر ہونے والے لوگوں کی طرف سے آگاہی اور رہنمائی سے قائم ہو۔ اس سے شرکت کرنے کے متعدد اور مختلف مواقع فراہم ہوں گے تاکہ صوبے بھر سے کمیونٹیز اور گروہ، عجائب گھر/ثقافتی مرکز کے لیے اپنے تصور (وژن)، بشمول اس کے محل وقوع ، نام اور مشن پر بات کرنے کیلئے اکٹھے ہو سکیں۔
ٹائمنگ
مشغولیت کے عمل کی مدت کے دوران وزارتی ایڈوائزری (صلاح کاری) نافذ العمل رہے گی۔ مشغولیت کا عمل دو مراحل پر مشتمل ہے:
مرحلہ 1: مشغولیت کا ڈیزائن اور منصوبہ بندی | کتوبر 2023 – دسمبر 2023 |
مرحلہ 2: مشغولیت کی فراہمی | ابتدائی اپریل 2024 – موسم گرما 2024 |
وزارتی ایڈوائزری کے ممبران ایک یا دونوں مراحل میں مشغول ہونے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ساخت اور تقرریاں
وزارتی ایڈوائزری (صلاح کاری) کے ممبران کا تقرر سیاحت، فنون، ثقافت اور کھیل کے وزیر کرتے ہیں۔ وزارتی ایڈوائزری 25 ممبران تک مشتمل ہوتی ہے، جن کا انتخاب کمیونٹی کی بنیاد پر مشغولیت اور /یا ثقافتی/عجائب گھر کے شعبے میں تجربہ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیائی ثقافتی ورثوں میں رہنے کے عملی تجربے اور ثقافتی علم کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ وزیر کسی بھی وقت اراکین کو شامل یا خارج کر سکتا ہے۔ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ وزارتی ایڈوائزری اراکین کی دستیابی، کام کے تمام مراحل میں ان کی شرکت کو ممکن نہیں بنا سکتی ہے۔ وزارتی ایڈوائزری ممبران اس پروجیکٹ کے سلسلے میں اپنے نام عوامی طور پر ظاہر کرنے کی رضامندی دیتے ہیں۔
ایک ایسی وزارتی ایڈوائزری کی تشکیل کی کوششیں کی گئی ہیں جو جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کے تنوع کی عکاسی کرے اور جس کے ممبران کا تعلق مختلف نسلوں، جغرافیوں، زبانوں، جنسوں، شعبوں اور کمیونٹی کے ساتھ رابطوں سے ہو۔ تاہم، وزارتی ایڈوائزری کے ممبران کوان کی اپنی تنظیم یا اپنے شناختی گروپوں کی نمائندگی کرنے یا ان کی جانب سے بات کرنے کے لیے نہیں کہا جاتا ہے، اور نہ ہی یہ فرض کیا جاتا ہے کہ مشغلیتی عمل میں نمائندگی کرنے والی کمیونٹیز ہی اس عمل میں شامل ہوں گی یا انہیں عجائب گھر /ثقافتی مرکز کے اندر مرئیت دی جائے گی۔ وزارتی ایڈوائزری، کمیونٹیز کے ساتھ وسیع تر مشغولیت کا نقطہ آغاز ہے اور یہ پورے پروجیکٹ کے دوران اپنی آراء پیش کریں گے۔
کردار اور ذمہ داریاں
وزارتی ایڈوائزری ممبران کا کردار یہ ہے کہ:
- مشغولیت کے منصوبے کی پیش رفت/ڈیزائن سے آگاہ کریں؛
- اپنی برادریوں میں مشغولیت کے مواقعوں کا اشتراک کریں؛ اور
- اختیاری: مشغولیت کے عمل کے مرحلہ 2 کے دوران کمیونٹی پر مبنی بات چیت کے لیے ہم آہنگی اور/یا سہولت کاری کے لیے تعاون کریں۔
وزارتی ایڈوائزری (صلاح کاری) اراکین کی ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:
- اکتوبر-دسمبر 2023 کے درمیان تین ڈیزائن ورکشاپس میں شرکت کریں۔ پہلی میٹنگ ایڈوائزری کے کردار کو بہتر بنائے گی اور اس کے بعد ہونے والی میٹنگیں مشغولیت کے منصوبے کو بہتر بنائیں گی؛
- مشغولیت کے عمل کے لیے آئیڈیاز کا جائزہ لیں اور تاثرات فراہم کریں؛
- پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ کمیونٹی کی مشغولیت کے اجلاسوں میں شرکت کریں، کاروائی سنیں، اور معلومات کا اشتراک کریں؛
- “ہم نے جو سنا” رپورٹ کے مسودے کا جائزہ لیں اور اپنے تاثرات دیں۔
ایڈوائزری (صلاح کاری) کے شریک چیئرپرسنز
ایڈوائزری (صلاح کاری) اجلاسوں میں دو شریک چیئرپرسنز گردشی بنیاد پر کام کریں گے، جن کا انتخاب دلچسپی کے اظہار کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ شریک چیئرپرسنز سے اجلاس کی تیاریوں، بشمول ایجنڈوں اور دیگر مواد پر مشاورت کی جاتی ہے اور وہ اجلاسوں کے کچھ حصوں کی صدارت کر سکتے ہیں۔
معاوضہ
سفری اخراجات اور فی میٹنگ 200$ کا اعزازیہ ادا کیا جائے گا۔ ورکشاپس/اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ، اکتوبر 2023 – جون 2024 کے درمیان +8-6 گھنٹوں کے مشاورتی مشورے کی درخواست کا امکان ہے اور مرحلہ 2 میں جاری رہے گا۔ ان گھنٹوں کے لیے 150$ فی گھنٹہ کا اعزازیہ ادا کیا جائے گا۔
ابلاغ کے رہنما خطوط
زارتی ایڈوائزری (صلاح کاری) کے اراکین اجلاسوں میں چیتھم ہاؤس کے قواعد (Chatham House Rules) کی پابندی کرنے پر متفق ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شرکاء حاصل شدہ معلومات کو استعمال کرنے کے لیے آزاد ہیں، لیکن نہ تو مقرر(مقررین) کی اور نہ ہی کسی دوسرے شرکت کرنے والے کی شناخت اور وابستگی ظاہر نہیں کی جا سکتی ہے۔ اجلاسوں کے دوران ٹھوس کوشش کی جائے گی کہ بولنے کے وقت کا اشتراک کیا جائے، قابل احترام زبان استعمال کی جائے اور ان لوگوں کیلئے ترجمہ فراہم کیا جائے گا جن کو اس کی ضرورت ہو۔ اجلاس کے انعقاد کے بارے میں کسی بھی قسم کے خدشات کو شریک چیئرپوسنز، اجلاس کے سہولت کاروں یا وزارت کے عملے کی توجہ میں لایا جا سکتا ہے۔
حوالہ کی شرائط کو تبدیل کرنا
وزارتی ایڈوائزری (صلاح کاری) حوالہ کی ان شرائط میں تبدیلی کی تجویز دے سکتی ہے۔ تمام تبدیلیوں کے لیے وزارت سیاحت، فنون، ثقافت اور کھیل کی منظوری درکار ہے۔
ایڈوائزری (صلاح کاری) کے اراکین:
- ایم جوہل (مرحلہ 2 شریک چیئر)
- بلبیر گرم (مرحلہ 2 شریک چیئر)
- حائقہ چیمہ
- ہرجیت ڈھلون
- ہارون خان
- جنڈر اوجلا-چلمرز
- جندی سنگھ
- کریمہ ایس صابر
- پرمیندر ورک
- رینیسا موانی
- ساحل مروک
- اپکار ٹٹلے